شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق عراق کے شہر موصل کے معرکوں میں ہلاک ہونے والے داعش تنظیم کے 40 شامی ارکان کی لاشیں الرقہ شہر پہنچا دی گئی ہیں۔
داعش تنظیم عراق کے شہر موصل میں کئی روز سے جاری لڑائی میں اپنے جنگجوؤں اور شامی ارکان سے مسلسل ہاتھ دھو رہی ہے۔ ایک جانب تنظیم موصل میں نام نہاد کامیابی کا جشن منار رہی ہے اور الرقہ میں تنظیم کے خطیب منبروں پر لوگوں کے سامنے موصل میں کامیابی کو حلب میں دابق کے ہاتھ سے نکل جانے کا بدلہ قرار دے رہے ہیں.. دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تنظیم کے شامی شہریت رکھنے والے 40 ارکان کی لاشیں الرقہ شہر پہنچی ہیں۔ ان میں زیادہ تر جنگجو بچے ہیں جو موصل کی لڑائی میں مارے گئے۔ اس طرح 17 اکتوبر کو موصل آپریشن کے آغاز کے بعد سے داعش کے ہلاک ہونے والے ارکان کی تعداد 480 ہو گئی ہے جن میں 300 سے زیادہ جنگجو بچے ہیں"۔
0 comments:
Post a Comment