یمن میں اتحادی افواج کے دفاعی نظام نے منگل کے روز حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے مارب شہر پر داغے جانے والے 6 میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
مارب صوبے کے مغرب میں صرواح ضلع کے کئی علاقوں میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو شدید لڑائی کا سامنا ہے۔ کارروائی کا مقصد علاقے کو ملیشیاؤں کے عناصر سے پاک کرنا ہے جو وقتا فوقتا صوبے میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتے رہتے ہیں تاہم انہیں پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کر دیا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment