داعش تنظیم نے منگل کے روز خون ریز مناظر پر مشتمل ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں شام کی جیش حُر کے ارکان کے سر کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ امریکا کے زیرتربیت شام میں اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ ہونے والے ہر فرد کو موت کے گھاٹ اتارا جائے گا۔
وڈیو کا دورانیہ 19 منٹ ہے اور اس کو داعش کے پیروکار گروپ "عراق میں ولایت ِ فرات" نے جاری کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ جیش حُر کے مذکورہ عناصر کو عراق کی سرحد کے نزدیک شام کے شہر البوکمال میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment