• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 8, 2015

    یمن: عدن میں جھڑپیں اور فضائی حملے ،21 افراد ہلاک


    یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکاطیاروں کی بمباری اور جھڑپوں میں تیرہ حوثی باغی اور آٹھ حکومت نواز جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے عدن کے شمال میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس سے ان کے چھے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اس سے پہلے لڑائی میں سات حوثی باغی اور جلاوطن یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
    حوثی باغیوں نے جمعرات کی شب عدن کے رہائشی علاقے پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور نواسی زخمی ہوگئے تھے۔
    عدن کے پڑوس میں واقع صوبے ابین میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ حوثی باغی مارے گئے ہیں اور ملک کے تیسرے بڑے شہر تعز میں بھی اسی طرح کے ایک اور واقعے میں آٹھ باغی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کے مضبوط گڑھ شمالی صوبے صعدہ اور دارالحکومت صنعا میں بھی بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع صوبے حجہ میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
    سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارے صدر منصور ہادی کی درخواست پر یمن میں حوثیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر26 مارچ سے فضائی حملے کررہے ہیں اور عدن میں بھی تب سے حوثیوں اور یمنی صدر کی وفادار فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مارچ کے بعد یمن میں فضائی حملوں اور لڑائی میں دو ہزار چھے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: عدن میں جھڑپیں اور فضائی حملے ،21 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top