• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 13, 2015

    قاہرہ میں غیرملکی سفارت خانوں کے اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات

    قاہرہ میں غیرملکی سفارت خانوں کے اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات




    مصر میں غیر ملکی سفارت خانوں کے اطراف میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی-
    الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتے کے روز قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے دھماکے کے بعد بیرونی ممالک کے سفارت خانوں کے اطراف میں سیکورٹی مزید سخت کردی ہے-
    مصر کے سیکورٹی اہلکار بم کا پتہ لگانے والے آلات کے ذریعے، بیرونی ممالک کے سفارت خانوں کے آس پاس تعینات ہو گئے ہیں اور انھوں نے ان سفارت خانوں کے اطراف میں مزید چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں-
    ادھر مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصر بیرونی سفارتی عملے کی حفاظت کرنے کی توانائی رکھتا ہے اور وہ اس اہم کام کو بخوبی انجام دے گا-
    واضح رہے کہ ہفتے کی صبح قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قاہرہ میں غیرملکی سفارت خانوں کے اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top