• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    نصرت انتفاضہ القدس کے لیے غزہ میں لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ



    فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج ہفتے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی اپیل پر "نصرت انتفاضہ القدس" کے حوالے سے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں افرادنے شرکت کی۔
    نصرت القدس اور مغربی کنارے کے حوالے سے ریلی شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر نکالی گئی، جس میں فلسطینی شہداء کے اہل خانہ،بچوں، خواتین اورلاکھوں دیگر شہریوں نے شرکت کی۔
    مظاہرین نے ہاتھوں میں مسجد اقصیٰ کی حمایت پر مبنی نعروں والے پوسٹر اور بینرز، حماس اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے عوام نے صہیونی دشمن کے خلاف اور قبلہ اول کی زمانی ومکانی تقسیم کی سازشوں کے خلاف عظیم الشان ریلی نکال رکھی ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نصرت انتفاضہ القدس کے لیے غزہ میں لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top