• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 28, 2015

    سعودی حکومت کے تخریبی منصوبوں اور دہشت گردی کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں : ایران


    ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی علی اکبر ولایتی نے اسلامی دنیا میں سعودی حکومت کے تخریبی منصوبوں اور دہشت گردی کی حمایت کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

    علی اکبر ولایتی نے منگل کو روسی صدر کے سابق مشیر سرگئی ایوانف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت امریکا اور مغرب کی طرف سے، اسلامی ملکوں میں دہشت گردی کی حمایت اور تخریبی منصوبوں پر عمل کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یمن پر کسی جواز کے بغیر وحشیانہ حملے اور بے گناہ یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا اپنی خاموشی سے عملی طور پر اس کی حمایت کررہا ہے۔
    ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے روسی صدر کے سابق مشیر سرگئی ایوانف کے ساتھ میٹنگ میں وسطی ایشیا میں دہشت گردوں کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سلسلے میں لاتعلق نہیں رہا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد وسطی ایشیا میں اپنا اثربڑھانا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران، روس اور چین لاتعلق نہیں رہ سکتے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی حکومت کے تخریبی منصوبوں اور دہشت گردی کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں : ایران Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top