• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    شامی حزب اختلاف اور باغی ویانا مذاکرات میں غیر مدعو


    ویانا میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جمعہ کو ہونے والے مذاکرات میں حزب اختلاف کے قومی اتحاد اور مسلح باغیوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے جبکہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے ان مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
    امریکا نے ان مذاکرات میں ایران کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے اور وہ پہلی مرتبہ شامی تنازعے کے بارے میں عالمی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوگا۔تاہم شامی حزب اختلاف نے اس کو مدعو کرنے پر اعتراض کیا ہے کیونکہ وہ شامی صدر بشارالاسد کی مسلح حمایت کررہا ہے۔
    شامی قومی اتحاد کے ایک سرکردہ رہ نما جارج صابرہ نے کہا ہے کہ شامیوں کو ویانا مذاکرات میں شرکت کی دعوت نہ دینا عدم سنجیدگی کا مظہر ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اتحاد کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ''ایسا کچھ نہیں ہوا ہے''۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کا یہ سب سے کمزور پہلو ہے کیونکہ اس میں شامیوں کے ایشوز کے بارے میں ان کی غیر موجودگی میں تبادلہ خیال کیا جائے گا
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی حزب اختلاف اور باغی ویانا مذاکرات میں غیر مدعو Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top