• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 28, 2015

    حوثیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ سپلائی کی کوشش ناکام



    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے زمینی اور فضائی فوجی آپریشن میں مصروف اتحادی ممالک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں سمندر کے راستے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
    اتحادی ممالک کے رہنماوں کی جانب سے جاری بیانات کے حوالے سے پتا چلا ہے کہ کشتیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کی کوشش کی گئی تھی مگر ان کشتیوں کو سمندر ہی میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
    یہ واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا جب سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے آپریشن کے دوران دن ایک بجے بحر عرب میں ایک کشتی پکڑی گئی تھی۔ یہ کشتی کھلے سمندر میں صلالہ شہر سے کوئی 150 میل دور تھی۔
    ستمبر کے آخر میں اتحادی ممالک نے سلطنت اومان کے ساحلی شہر صلالہ کے جنوب مشرق میں بحر عرب میں ایران سے اسلحہ لے کر آنے والی ایک کشتی پکڑی تھی۔ کشتی میں 14 ایرانی سوار تھے۔ انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ایران سے آنے والی یہ کشتی حوثی باغیوں کو اسلحہ پہنچانے کے لیے بھجوائی گئی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ سپلائی کی کوشش ناکام Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top