اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
بین کی مون نے ویانا میں آج جمعہ کو شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات
میں شریک تمام ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں۔انھوں نے شامی تنازعے پر
بات چیت میں ایران کی پہلی مرتبہ شرکت کا خیرمقدم کیا ہے۔
انھوں نے سپین کے دارالحکومت
میڈرڈ میں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ''میری اس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ اعلیٰ
سطح کے لیڈر شام کی صورت حال پر بات چیت کے لیے مل بیٹھ رہے ہیں''۔وہ ایران کی مذاکرات
میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
انھوں نے کہا:''مجھے امید واثق
ہے کہ وہ لچکدار رویے کے احساس کے ساتھ اس تنازعے کو حل کرلیں گے۔خواہ ان کے سیاسی
نقطہ نظر اور حکمت عملی کے حوالے سے اختلافات کچھ ہی رہے ہوں،انھیں متحد ہونا چاہیے''۔
بین کی مون نے ویانا مذاکرات
میں شریک پانچ اہم ممالک ایران ،روس ،سعودی عرب ،ترکی اور امریکا کے درمیان شامی صدر
بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے اختلافات کے تناظر میں کہا کہ انھیں اپنے اپنے قومی
مفادات کو پیش نظر رکھنے کے بجائے عالمی قیادت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment