• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    شامی نزاد ثریا وائٹ ہاوس کی مکین بننا چاہتی ہے


    شامی نژاد امریکی خاتون ثریا فقس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ بنیادی طور پر ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتی تھیں مگر انہوں نے پارٹی کی جانب سے نامزدگی ملنے میں دشواری کا سامنا کرنے کے پیش نظر آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے ہیں۔
    فقس1981ء میں شامی والد ميچيل فقس اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ماں ڈولی کے ہاں نیویارک میں پیدا ہوئی۔ ان کے والد 1971ء میں حلب سے امریکا ہجرت کر گئے تھے اور ان کی والدہ 1981ء میں امریکا ہجرت کر گئی تھیں۔
    فقس کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئیں تو ان کی اولین ترجیح امریکی قومی سلامتی کا تحفظ ہو گا۔

    فقس کے پاس 'سیاسیات' کی ڈگری ہے جبکہ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور یورپی سٹڈیز میں بھی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے 15 سال تک تعلیم کے ۔شعبے میں خدمات انجام دی ہیں
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی نزاد ثریا وائٹ ہاوس کی مکین بننا چاہتی ہے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top