روسی فوج نے اطلاع دی ہے کہ
شام کے محاذ جنگ پر اس کا پہلا جانی نقصان ایک فوجی اہلکار کی خود کشی کرنے کے باعث
ہوا ہے۔ ستمبر سے شام میں جاری شامی فوجی کارروائی کے دوران کسی روسی فوجی کی شام میں
ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی"انٹرفیکس"
نے ماسکو وزارت دفاع کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایک فوجی اہلکار
"حمیمیم " فوجی اڈے پر خود کشی کرنے سے ہلاک ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے
کہ فوجی کی خود کشی کی ابتدائی اطلاعات اس کے موبائل فون سے ملنے والی معلومات سے حاصل
کی گئی ہیں۔ خود کشی کی وجہ فوجی کا کسی خاتون کے ساتھ مبینہ معاشقہ بیان کیا جاتا
ہے تاہم روس واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment