• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 25, 2015

    خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ!

    خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ  


    خوش شکل گھریلو خادماوں کے لئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ سعودی بیگمات خوبصورت ملازمہ کی بھرتی کو اپنی عائلی زندگی کے لئے خطرہ محسوس کرنے لگی ہیں۔گھریلو خادماوں کی بھرتی کے ایک ادارے سے منسلک اہلکار کا کہنا ہے کہ "اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی مالکن خوش شکل خادمہ کی درخواست ملازمت یکسر مسترد کر دیں اور اس کے مقابلے میں بدشکل خاتوں کو گھریلو خادمہ رکھ لیں۔سعودی بیگمات کا کہنا ہے کہ سری لنکا، فلپائن، انڈونیشیا، بھارت اور جنوبی امریکا کے شہری زیادہ بہتر گھریلو کام کاج کرتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں چلی کی خادماوں میں اتنا کام کرنے کا سٹیمنا نہیں ہوتا، اس لئے وہ چلی خادمہ کو گھریلو کام کے لئے ترجیج نہیں دیتں۔
    رپورٹ کے مطابق چند سعودی بیگمات خوش شکل گھریلو خادمہ کو اپنی عائلی زندگی کے لئے خطرہ بھی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ماضی میں چلی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت گھریلو خادماوں کی وجہ سے متعدد گھروں میں میاں اور بیوی کے درمیان اعتماد کی فضا متاثر ہوئی ہے اور نوبت اسی وجہ سے متعدد سعودی بیگمات مراکشی لڑکیوں کو گھریلو خادمہ کے طور پر قبول کرنے میں متردد دکھائی دیتی ہیں۔


     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ! Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top