جو کام 100 دن میں ہونا تھے، شاہ
سلمان نے 10 دن میں کر دکھائے
سعودی عرب کے نئے
فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عوامی بہبود کی فوری اقدامات پر نہ صرف سعودی
عوام خوش ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی شاہ سلمان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا
جا رہا ہے۔خادم الحرمین الشریفین کے عوامی بہبود کے اقدامات کا اعتراف کرنے والوں
میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جوکام
مہینوں میں ہونا تھے شاہ سلمان نے دنوں کے اندر کر دکھائے ہیں۔
یو این سیکرٹری
جنرل نے یہ بات حال ہی میں سعودی وزیر پٹرولیم علی النعیمی سے ملاقات میں کہی۔
جازان میں منعقدہ اقتصادی فورم سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تیل
نے شاہ سلمان کےعوامی بہبود کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین
الشریفین کی عوامی بہبود کے لیے خدمات کو عالمی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا
جا رہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون سے میری ملاقات
ہوئی تو انہوں نے بھی شاہ سلمان کی تعریف کی۔ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماضی
میں جو کام 100 دنوں میں بھی نہیں ہوتے تھے شاہ سلمان نے 10 دن کے قلیل وقت میں
کردکھائے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment