• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    شام کو دنیا کے سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے:یو این

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنمر برائے شامی پناہ گزین انطونیو گوٹیرس نے شام کی صورت حال سے متعلق منعقدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں خبردار کیا کہ مسلسل خانہ جنگی کے نتیجے میں شام میں اقوام متحدہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔ اندرون اور بیرون ملک پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد اور انہیں درپیش مشکلات کے اعداد وشمار خوفناک حد تک باعث تشویش ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس وقت 38 لاکھ شامی شہری اپنا ملک اور گھربار چھوڑ کر لبنان اور اردن میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق کسی ایک ملک کے پناہ گزینوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
     ان کا کہنا تھا کہ شامی پناہ گزینوں کی مشکلات اور انہیں درپیش بحران اتنا سنگین ہے کہ عالمی برادری کی ریلیف کی مساعی نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہی ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے شامی بچوں کی ایک پوری نسل تباہی سے دوچار ہے۔ ہم جیسے جیسے پناہ گزینوں کی مدد کی کوشش کرتے ہیں ہمیں اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کو دنیا کے سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے:یو این Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top