نیوزی لینڈ کے وزیر
اعظم جان کے نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں غیر لڑاکا کارروائیوں میں شرکت کے لئے ان
کے فوجی عراق جائیں گے۔ یہ دستے عراقی فوج کی دولت اسلامیہ 'داعش' کے خلاف لڑنے کی
استعداد کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔
ان کے مطابق ان کے ایک سو چالیس فوجی مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کی مئی
سے پس پردہ مدد و رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ عراق نے بین الاقوامی برداری
سے اپنی فوج کی داعش کے خلاف جنگی صلاحیت میں بہتری کے لئے مدد کی درخواست کی تھی،
جس کے جواب میں میں نیوزی لینڈ کا حالیہ اعلان سامنے آیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment