سخت گیر تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’’داعش‘‘ کی جانب سے اتوار کو ان کرد فوجیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جنہیں ایک ماہ قبل شمالی عراق کے شہر کرکوک پر حملے کے دوران مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
داعش کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر میں یرغمال بنائے گئے البیشمرکہ فوجیوں کو آہنی سلاخوں سے تیار کردہ پنجروں میں قیدیوں کے لئے مخصوص نارنجی رنگ کا پہنے ہاتھ اور پائوں باندھے دکھایا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے یا وہ ابھی تک زندہ ہیں؟

0 comments:
Post a Comment