امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے جمعرات کی شام ویانا میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
جان کیری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ہوٹل تک پیدل گئے جس کی وجہ سے انہیں صحافیوں نے جھرمٹ میں لے لیا تھا۔ اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان بھی شریک تھے۔ محمد جواد ظریف اور جان کیری نے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درامد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
جاں کیری سے ملاقات کے کچھ دیر بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہوٹل میں ان سے ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف اور لاوروف نے مشرق وسطی اور شام کے حالات کے بارے میں بات چیت کی۔
اس ملاقات میں ایران اور روس نے دہشتگردی کے مقابلے کی ضرورت، شام میں سیاسی عمل، اور اس ملک میں قومی مذاکرات کے آغاز نیز بیرونی ملکوں کی عدم مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف نے دوطرفہ تعلقات اور جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔
0 comments:
Post a Comment