• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    اسرائیلی دہشت گردی جاری، ایک اور بے گناہ فلسطینی کو شہید کردیا گیا



    اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں چاقو سےحملے کی کوشش پر ماری گئیں مگر عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
    جمعرات کو علی الصباح مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک 22 سالہ فلسطینی مہدی رمضان المحتسب کو صہیونی فوجیوں نے راہ چلتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ المحتسب کو 50 میٹر کی مسافت سے گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا۔ فلسطینی شہریوں نے زخمی فلسطینی کو اٹھانے کے لیے جائے وقوعہ پرپہنچنے کی کوشش مگر قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کو قریب نہ جانے دیا۔ زخمی فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کرنے والوں کو گولی ماری کی دھمکی دی گئی۔ آدھے گھنٹے تک المحتسب تڑپتا رہا جس کے بعد جان جان آفریں کے سپرد کردی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی دہشت گردی جاری، ایک اور بے گناہ فلسطینی کو شہید کردیا گیا Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top