• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا۔سعودی شہزادہ الولید بن طلال


    دوحہ: سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا۔
    کویتی اخبار القبس نے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی جانب جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ یہودیوں اور اسرائیلی جمہوری خواہشات کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں عرب ممالک کی جانب سے اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو روکنے کی بھرپور کوشش کروں گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ عرب اور اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کے لئے ضروری ہے۔
    شہزادہ ولید بن طلال نے سعودی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکنے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرے اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا جائے تاکہ خطے میں شام اور روس کی فوجی مداخلت کی آڑ میں ایرانی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا۔سعودی شہزادہ الولید بن طلال Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top