• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    لڑاکا طیاروں کی سرت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری


    لیبیا کے شہر سرت پر نامعلوم لڑاکا طیاروں نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری کی ہے۔
    عینی شاہدین کے مطابق لڑاکا طیاروں نے سرت کے جنوب اور مغرب میں داعش کے کنٹرول والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس ماہ کے دوران اس شہر پر یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ''ہم نے لڑاکا طیاروں کی فضا میں پرواز کرتے آوازیں سنی تھیں اور اس کے بعد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں''۔
    لیبیا کی دونوں متوازی حکومتوں یا متحارب جنگجو دھڑوں نے اس فضائی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔فضائی حملے میں ہلاکتوں کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
    واضح رہے کہ لیبیا میں دو متوازی حکومتوں کی وفادار ملیشیاؤں اور فوجوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے داعش کے جنگجوؤں کو سابق مطلق العنان صدر معمر قذافی کے آبائی شہر سرت میں دراندازی کا موقع مل گیا تھا اور انھوں نے اس شہر میں ایک فوجی اڈے پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔

    لیبیا میں 2011ء میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد سے طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے اور ملک میں بیک وقت دو حکومتیں اور پارلیمان کام کررہی ہیں۔منتخب پارلیمان اور حکومت کے دفاتر مشرقی شہر طبرق میں قائم ہیں جبکہ دارالحکومت طرابلس میں اسلامی جنگجو گروپوں پر مشتمل فجر لیبیا کا قبضہ اور حکومت قائم ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لڑاکا طیاروں کی سرت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top