• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 31, 2015

    روسی مسافر طیارہ مصر میں گر کر تباہ، 224 افراد ہلاک



    مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کر دی گئی ہے کہ ایک روسی فضائی کمپنی کا مسافر بردار ہوائی جہاز مصری جزیرہ نما سیناء میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
    یہ مسافر بردار طیارہ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس میں کل 224 افراد سوار تھے۔ ہوا بازی کے مصری محکمے کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق یہ ایک چارٹرڈ پرواز تھی اور اس میں 217 مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے مسافروں میں سترہ بچے شامل ہیں۔ روس کے شہری ہوا بازی کے محکمے کے ایک اہلکار سیرگئی لزاولسکی نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تباہ ہونے والا مسافر طیارہ ہفتے کی صبح چھ بجے کے قریب شرم الشیخ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی مسافر طیارہ مصر میں گر کر تباہ، 224 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top