• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    ایران اور پاکستان کے تعلقات کا افق روشن اور امید افزا ہے: شمخانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کے افق کو بہت روشن اور امید افزا قرار دیا ہے-

    اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کی شام کو پاکستانی ﻭﺯیر ﺍﻋﻈﻢ کے مشیر برائے خارجہ ﺍﻣﻮﺭ ﺳﺮﺗﺎﺝ عزیز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ علاقے کے ملکوں میں پائیدار امن و استحکام قائم ہونے سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے حالات سازگار ہوں گے- انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سلامتی میں موجود گہرے ربط کے باعث سرحدی علاقوں میں سیکورٹی تعاون کے سلسلے میں مشترکہ طریقہ کار اپنایا جانا ضروری ہوگیا ہے ۔
     ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایران کی چابہار بندرگاہ میں علاقے کے ملکوں کے لئے وسیع اقتصادی مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گوادر بندرگارہ اور ایران کی چابہار بندرگاہ کو تجارتی اور صنعتی شعبوں میں موجود گنجائشوں کے تبادلے کے ذریعے تعمیری شراکت کی راہ میں قدم اٹھانا چاہئے- علی شمخانی نے افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت کی اور اس ملک میں انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے سبب وجود میں آنے والی کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی غرض سے امن و استحکام کی بحالی کے لئے انجام پانے والی کوششوں کو موثر قرار دیا اور کہا کہ علاقے میں امن و سلامتی قائم کرنے کے بہانے سے مغرب کی طویل المدت موجودگی اور بھاری اخراجات کے الٹے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس حقیقت کو عبرت آموز تجربے کے طور پر سلامتی کے تعلق سے نئے فیصلے کئے جانے میں ہمیشہ مدنظر رکھا جائے- پاکستانی ﻭﺯیر ﺍﻋﻈﻢ کے مشیر برائے خارجہ ﺍﻣﻮﺭ ﺳﺮﺗﺎﺝ عزیز نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کبھی بھی دیگر ملکوں کے خلاف نہیں رہے ہیں بلکہ ہمیشہ امن اور محبت کے پیغام کے حامل رہے ہیں   انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے عمل میں تیزی لائے جانے اور بجلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دیئے جانے کو حکومت پاکستان کی ترجیحات میں قرار دیا- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے بدھ کو اسلام آباد کو پہنچے اور جمعرات کو وہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور پاکستان کے تعلقات کا افق روشن اور امید افزا ہے: شمخانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top