• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    ویانا میں شام سے متعلق بعض وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع



     شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ویانا کے ہوٹل برسٹل میں جہاں فرانس کے وزیرخارجہ مقیم ہیں، ابتدائی نشست منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، چین ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس ویانا کے ہوٹل امپیریل میں ہورہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکا، فرانس، روس، مصر، اردن، سعودی عرب ، برطانیہ ، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، جرمنی ،عراق ، عمان ، لبنان اور چین کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین نیز اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا میں شام سے متعلق بعض وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top