• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 26, 2015

    شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے کے نتائج کے بارے میں انتباہ ۔


    سعودی عرب کے معروف عالم دین کے بھائی نے اپنے بھائی کو پھانسی دینے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

    فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے سعودی عرب کی ہائی کورٹ کی جانب سے اپنے بھائی کی پھانسی کے حکم کی توثیق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے پر وسیع پیمانے پر ردعمل ظاہر ہو گا۔ 

    سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کے عوام نے عدالت کی جانب سے پھانسی کے فیصلے کی توثیق پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ 

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو جولائی دو ہزار بارہ کو قطیف سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شیخ باقر النمر سعودی عرب کے عوام خاص طور پر شیعوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے انتہائی سرگرم رہے ہی
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے کے نتائج کے بارے میں انتباہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top