ایران نے شام
میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے اپنے تازہ دم فوجی دستے شام بھجوانے کا اعتراف کیا
ہے۔
ایرانی وزیر
خارجہ کے معاون خصوصی برائے عرب و افریقی امور حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے ان کے
ملک نے شام میں صدر بشار الاسد کو بچانے کے لیے تازہ دم فوجی دستے بھیجے ہیں۔
"ٹی وی 4" کو دیے گئے
ایک انٹرویو میں حسین عبداللھیان نے کہا کہ شام میں فوجی دستے صدر بشارالاسد کی حکومت
کی درخواست پر بھجوائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عسکری مشیر پہلے ہی شام میں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بشارالاسد کی فوج کی رہ نمائی کر رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment