ایران کی تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولائتی نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت حجاج کرام کی سیکورٹی کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
علی اکبر ولائتی نے نیوچینل سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ سعودی
عرب کو ایک تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ سانحہ منٰی کی وجوہات اور
اس میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔ انہوں نے
واضح کیا کہ حجاج کرام، پاسپورٹ اور سعودی حکومت کے جاری کردہ ویزہ کے ساتھ حج کے
لئے جاتے ہیں اور سعودی حکومت اسلامی و انسانی بنیادوں اور ویانا کنوینشن کے تحت
ہر حاجی کی جان کی ذمہ دار ہے۔

0 comments:
Post a Comment