• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈاکٹر کی آنکھ ضائع



    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں سے کی گئی فائرنگ سے ایک مقامی فلسطینی ڈاکٹر کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ یہ وقعہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے وسط میں الزاویہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر فوج کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو طبی امداد فراہم کررہا تھا۔

     ہفتے کے روز علی الصباح الخلیل شہر میں الزاویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ قابض فوجیوں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ قابض فوج کے تشدد سے زخمی فلسطینیوں کو ایک مقامی ڈاکٹربیت اولا سے تعلق رکھنے والے عمرو عقل  طبی امداد فراہم کررہے تھے کہ اس دوران قابض فوج نے انہیں بھی دھاتی گولی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ پچیس سالہ ڈاکٹر عقل الخلیل کے سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈاکٹر کی آنکھ ضائع Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top