• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 7, 2015

    مغرب ایران کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے: آیت اللہ جنتی


     ایران کی گارڈین کونسل کے چیئرمین آیت اللہ احمد جنتی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اعلیٰ عہدے ایرانی رجیم، انقلاب کےحامیوں اور معاونین اور پاسداران انقلاب کے قیادت کے فرنزدوں کے لیے مختص ہیں۔
     ان کا کہنا ہے کہ جو شخص  انقلاب ایران اور دستور پر یقین نہیں رکھتا وہ پارلیمانی انتخابات کا امیدوار بھی نہیں بن سکتا۔
    گارڈین کونسل کے چیئرمین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر معاہدے کے نتیجے میں مغرب ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سازش کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ہمارے ثقافتی مراکز تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا مقصد ایران کی اسلامی تہذیب وثقافت کو مغربی رنگ میں تبدیل کرنا اور ایران کی سیاست، معیشت اور امن کو تباہ وبرباد کرنا ہے۔
    آیت اللہ جنتی نےامریکا سے قربت پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے رہ نمائوں اور مبلغین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ بعض عناصر امن وامان اور امریکا میں اپنا اعتبار پیدا کرنے کے لیے امریکیوں سے راہ و رسم بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایران میں امام انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خمینی کا برپا کردہ انقلاب ختم ہوچکا ہے۔
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مغرب ایران کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے: آیت اللہ جنتی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top