مصر: سزا پانے والے تین صحافیوں کے لیے "آزادی اظہار" کے اعزاز کا اعلان
صحافیوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے مصر میں قید کی سزا پانے والے الجزیرہ ٹی وی کے تین صحافیوں کے لیے "آزادی اظہار" کے اعزاز کا اعلان کیا ہے۔"انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز" نے اس سال کے آزادی اظہار ایوارڈ سے محمد فہمی، پیٹر گریسٹے اور باہیر محمد کو نوازا۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ انعام "دباؤ اور قید کا سامنا کرنے کے باوجود سچ اور آزادی اظہار کا دفاع کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں انھیں (صحافیوں کو) دیا گیا۔"ان تینوں صحافیوں کو 2013ء میں مصر میں گرفتار کر کے انھیں قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان پر غلط خبریں پھیلا کر کالعدم گروپ اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کا الزام تھا۔

0 comments:
Post a Comment