• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    ملازمہ کا ہاتھ کاٹنے پر بھارت کا سعودی عرب سے احتجاج


    بھارت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں 58 سالہ بھارتی خاتون پر بیہیمانہ حملے کا معاملہ سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
    اطلاعات کے مطابق کستوری منی رتھینم نامی خاتون کے مالک نے مبینہ طور پر ان کا ہاتھ اس وقت کاٹ دیا جب انھوں نے مالک کی ظلم و زیادتی سے تنگ آ کر ان کے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔منی رتھینم گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھیں جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے سعودی مالک اُن کے ساتھ زیادتی کیا کرتے تھے۔وزیر خارجہ سشما سوارج کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس معاملے کو سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔
    انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’بھارتی خاتون کہ ہاتھ کاٹنا- بھارتی خاتون کے ساتھ جس طرح کا بہیمانہ سلوک کیا گيا اس سے ہمیں بڑی پریشانی ہوئی ہے۔ یہ قطعی طور نا قابل قبول ہے۔ ہم نے اس معاملے پر سعودی حکام سے بات چیت کی ہے۔ ہمارا سفارت خانہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ملازمہ کا ہاتھ کاٹنے پر بھارت کا سعودی عرب سے احتجاج Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top