• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    شامی اپوزیشن کو فضائی معاونت فراہم کریں گے: امریکا

    امریکی وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے شام میں سرگرم دولت اسلامی "داعش" کے خلاف اعتدال پسند اپوزیشن کی نمائندہ فوج کو فضائی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شامی اپوزیشن کے "منتخب گروپ" اور اس کی فوجی یونٹوں کے لیے اسلحہ اور فوجی سازو سامان روانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
    آشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے شامی اپوزیشن کی عسکری تربیت کا پروگرام محدود کرتے ہوئے تجربہ کار عسکری قائدین کی ٹریننگ پر توجہ مرکوز کی ہے۔
    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم پیادہ دستوں کی تربیت کے سابقہ پروگرام بھی قائم ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ اس میں معمولی تبدیلی لاتےہوئے غیرمعمولی عسکری کارروائیوں کے امکانات کے تناظر میں جنگی تربیت فراہم کررہے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی اپوزیشن کو فضائی معاونت فراہم کریں گے: امریکا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top