عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قابض انتہا پسند گروپ "داعش"
اپنی سفاکیت اور عام شہریوں پر خوف طاری کرنے کے لیے نہایت ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال
کرتی چلی آرہی ہے۔ حال ہی میں برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے داعش کے ایک بھاری
بھرکم اور فربہ جنگجو کی تصاویر جاری کی ہیں جسے داعش کے ہاں عرف عام میں 'بلڈوزر'
کہا جاتا ہے۔ داعش اسے عراقی شہریوں اور بچوں کو تنظیم میں شامل کرنے کی خاطر ورغلانے
اور داعش سے دور رہنے والوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
"داعشی بلڈوزر" نامی دہشت گرد اپنی جسمامت اور قد کاٹھ میں
کسی بھاری بھرکم ریسلر سے کم نہیں مگرمگر اس کی نقاب پوشی اس کی بزدلی کی گواہی دیتی
ہے کیونکہ اسے جب بھی یرغمال بنائے گئے شہریوں کی گردنیں اڑاتے دیکھا گیا اس نے اپنا
چہرہ سیاہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ مخالفین کو قتل کرنے والے داعشی جلادوں کا یہ عام
وتیرہ ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے آنے سے قبل ہی اپنے چہرے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ ان کی
شناخت نہ کی جاسکے۔ داعشی بلڈوز کے ایک دوسرے دہشت گرد ساتھی محمد اموازی المعروف جہادہ
جون جو داعش کا جلاد مشہور ہے بھی اپنے چہرے کو ڈھانپ پر لوگوں کی گردنیں اتارتا رہا
ہے۔

0 comments:
Post a Comment