• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    شام : داعش سے لڑائی میں ایرانی جنرل ہلاک

    شام کے شمالی شہر حلب کے نزدیک سپاہ پاسداران انقلاب ایران کا ایک جنرل داعش کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔
    پاسداران انقلاب نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل حسین ہمدانی صوبہ حلب میں داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی رہ نمائی کررہے تھے۔وہ جمعرات کی شب مارے گئے تھے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
    جنرل ہمدانی کی موت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب داعش کے جنگجوؤں نے حلب کے نواح میں متحارب مزاحمت کاروں کو شکست دینے کے بعد متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔داعش نے میدان جنگ میں یہ کامیابیاں روس کے لڑاکا طیاروں کی حالیہ بمباری کے باوجود حاصل کی ہیں۔
    ایران کے رکن پارلیمان اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ جنرل ہمدانی نے شام کی مسلح افواج اور رضاکار جنگجوؤں کو  داعش کے خلاف منظم کرنے میں مدد دی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام : داعش سے لڑائی میں ایرانی جنرل ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top