مصری صدر نے کی شام میں روسی کارروائی کی تعریف
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف روسی صدر پوتین کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے روسی صدر پوتین کو ٹیلیفون پرشام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مبارباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصر شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں روسی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ کاخ کرملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ مصری صدر نے فون پر شام میں روسی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

0 comments:
Post a Comment