• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    خلیجی ممالک کا ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی پر اتفاق


    خلیجی ممالک کی نمائندہ تنظیم "خلیج تعاون کونسل" [جی سی سی] نے پہلی بار ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی کے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت کونسل کا کوئی بھی رکن ملک اپنے ہاں گرفتار یا مقیم دوسرے ملک کو مطلوب شخص اس کی درخواست پر دوسرے ملک کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔
    خلیج تعاون کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے آئینی وقانونی امور حمد المری نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی کا فیصلہ حال ہی میں خلیجی ملکوں کے وزراء انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں اس معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے خلیجی کونسل کے خارجہ سیکریٹریوں کےاجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد ریاض میں ہونے والی خلیجی تعاون کونسل سربراہ کانفرنس میں اسے حتمی منظوری دی جائے گی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خلیجی ممالک کا ملزمان کی ایک دوسرے کو حوالگی پر اتفاق Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top