• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    حوثیوں نے جنگ بندی کا کوئی وعدہ نہیں کیا: العسیری


    سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ حوثیوں کے خلاف یمن میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان سے باغیوں نے جنگ بندی سمجھوتے سے متعلق ابھی تک کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔
    وہ العربیہ ڈاٹ نیٹ عربی سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اتحادی فورسز حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف اس وقت فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی جس تک اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2216 کے مطابق حوثی باغی اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پسپا نہیں ہوجاتے اور قانونی حکومت کی پورے ملک میں عمل داری قائم نہیں ہوجاتی ہے۔
    سلامتی کونسل نے اپریل میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب سات کے تحت یہ قرارداد منظور کی تھی۔اس کے تحت حوثی تحریک کے لیڈر اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف پابندیاں عاید کردی گئی تھیں۔اس میں حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کردے،غیرمشروط طور پر تشدد کا خاتمہ کرے اور مزید یک طرفہ اقدامات سے گریز کرے۔
    بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے بتایا کہ جمعہ تک حوثی ملیشیا کی جانب سے اتحادی فورسز کے علاوہ یمن کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو بھی جنگ بندی سے متعلق کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثیوں نے جنگ بندی کا کوئی وعدہ نہیں کیا: العسیری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top