ترکی کے دارالحکومت
انقرہ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بم
دھماکوں میں بائیں بازو کی تنظیموں اور کرد نواز گروپس کی جانب سے منعقد کردہ امن
ریلی کے لئے جمع کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترک حکومت نے انقرہ میں مرکزی ٹرین سٹیشن کے باہر ہونے والے ان
دھماکوں کو دہشت گرد حملے قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دھماکے کی نوعیت کے بارے
میں تحقیقات کررہے ہیں۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم 126 افراد زخمی
بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے ایک نمائندے کے مطابق ترک پولیس
جائے حادثہ پر موجود کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کررہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس وقت مداخلت کی جب ساتھی کارکنوں پر حملے پر
رنجیدہ مظاہرین نے 'قاتل پولیس' کے نعرے لگانا شروع کئے تھے۔
یہ دھماکے ایک امن ریلی سے قبل ہوا ہے جو کہ انقرہ میں منعقد کی جانی
تھی۔ اس ریلی کا مقصد حکومت اور کرد شدت پسندوں کے درمیان جاری تنازعہ کے خلاف
احتجاج کرنا تھا

0 comments:
Post a Comment