• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 22, 2015

    اب فلسطین کی مکمل آزادی تک تحریک انتفاضہ جاری رہے گی:خالد مشعل



    اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کےسیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری "تحریک انتفاضہ القدس" اب صہیونی ریاست سے قبضے کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح آزادی اب بہت قریب ہے اور اسرائیلی گھمنڈ ختم ہونے والا ہے۔
    حماس رہنما نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شام جنوبی افریقا میں حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کے اجلاس کےبعد پریس کو جاری ایک بیان میں کیا۔ قبل ازیں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ اب منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ اب یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فلسطینی تحریک انتفاضہ رک جائے گی۔ تحریک انتفاضہ نہ تو رکے گی اور نہ اسے روکا جاسکتا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اب فلسطین کی مکمل آزادی تک تحریک انتفاضہ جاری رہے گی:خالد مشعل Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top