• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    سعودی عرب کی تین شامی گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی تیز

    سعودی عرب کے سرکاری حکام نے  کہاہے کہ روس کی جانب سے شامی باغیوں پر حالیہ فضائی حملوں کے رد عمل میں سعودی عرب نے شام میں تین مختلف باغی تنظیموں کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی تیز کر دی ہے۔
    اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد اور اُن کے روسی، ایرانی اور لبنانی اتحادیوں کے خلاف برسر پیکار عرب اور مغربی حمایت یافتہ باغیوں کو جدید اور طاقتور ہتھیاروں کی فراہمی بڑھا دی جائے گی، جن میں ٹینک شکن ہتھیار بھی شامل ہیں۔
    اُن کا کہنا تھا کہ جن تنظیموں کو ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں اُن میں شدت پسند تنظیم داعش  اور النصرہ فرنٹ شامل نہیں ہیں اور اِن دونوں کو کالعدم دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جا چکا ہے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ ہتھیار تین باغی اتحادی تنظیموں کو دیے جائیں گے جس میں جیش الفتح، فری سیرین آرمی (ایف ایس اے) اور جنوبی فرنٹ شامل ہیں۔
    سرکاری عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اسد اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے سنی باغیوں کو سعودی عرب کی حمایت برقرار رکھنے میں قطر اور ترکی کا کردار بہت اہم ہے۔ روس اسد کے خلاف لڑنے والے تمام باغیوں کو دہشت گرد کہہ رہا ہے جس میں امریکہ کے تربیت یافتہ جنگجو بھی شامل ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کی تین شامی گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی تیز Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top