روس کے دفاعی حکام کا
کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی کے سلسلے میں
مربوط پالیسی بنانے کے لیے معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
امریکی محکمۂ دفاع
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں ’اس حوالے سے پیش
رفت ہوئی ہے۔‘
امریکہ اور روس کو امید
ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان شام میں اتفاقی ہونے والے ٹكراو کو روک سکے
گا۔
خیال رہے کہ روس نے حال
ہی میں شام میں دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملوں کا
آغاز کیا ہے جبکہ امریکہ کا زیرِ قیادت اتحاد بھی شام میں فضائی کارروائیاں کر رہا
ہے۔
اس صورتِ حال میں یہ
خدشہ پیدا ہوا تھا کہ کہیں ان کارروائیوں کے دوران کوئی حادثہ پیش نہ آ جائے۔

0 comments:
Post a Comment