• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    ترکی:انقرہ میں بم دھماکوں کے بعد تین اعلیٰ پولیس افسروں کو فارغ کر دیا گیا

    ترک حکومت نے ہفتے کے روز انقرہ میں دو تباہ کن بم دھماکوں کے بعد تین اعلیٰ پولیس افسروں کو اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کردیا ہے۔
    ترک وزارت داخلہ نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ عظیم انقرہ کے پولیس سربراہ، ان کے انٹیلی جنس چیف اور پبلک سکیورٹی کے سربراہ کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی ناقص سکیورٹی انتظامات کی بنا پرکی گئی ہے۔
    قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردگان نے دونوں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں انقرہ کے سٹی ریلوے اسٹیشن کے سامنے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اسی جگہ دو خودکش بمباروں نے کرد نواز کارکنان کی ریلی میں دھماکے کیے تھے جن میں ستانوے افراد ہلاک اور پانچ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی:انقرہ میں بم دھماکوں کے بعد تین اعلیٰ پولیس افسروں کو فارغ کر دیا گیا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top