• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    انتخابات 30 اکتوبر کو ہونگے:مشیر مصری وزیراعظم

    انتخابات 30 اکتوبر کو ہونگے:مشیر مصری وزیراعظم


    عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر میں وزیراعظم کے مشیر برائے انتخابی امور میجر جنرل رفعت قمصان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پولنگ کا عمل ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کیلئے 27 ہزار ذیلی انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 11 ہزار اسکولوں کو پولنگ مراکز بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں مجموعی طورپر 55.6 ملین مصری شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ نیز پارلیمانی انتخابات کے تمام مراحل کو شفاف بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران 87 مقامی اور غیر ملکی تنظیمیں اور 61 سفارت خانے بھی انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔  بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انتخابات 30 اکتوبر کو ہونگے:مشیر مصری وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top