• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    یہودی شرپسندوں کے بہیمانہ تشدد سے فلسطینی شہری شہید



    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب جمعرات کو علی الصباح یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مار ڈالا۔
    46 سالہ ریاض ابراہیم دار یوسف کھیتوں میں زیتون کے پھل توڑنے کے بعد مغربی رام اللہ کے الجانیہ قصبے میں اپنے گھر کو لوٹ رہا تھا کہ اس دوران "ڈولیف " اور "تلمون" یہودی کالونیوں کے یہودی شرپسندوں نے اسے گھیرے میں لے کر پکڑ لیا۔
    یہودی شرپسند فلسطینی شہری کو گھیسٹ کر ایک ویران جگہ لے گئے جہاں اسے ہولناک تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔ بعد ازاں اس کی میت ایک کھلے میدان میں پھینک دی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے فلسطینی شہری ابراہیم دار یوسف کو یرغمال بنایا گیا وہاں سے چند گز کے فاصلے پر اسرائیلی فوج کی ایک چوکی ہے۔ قابض فوج نے شرپسند یہودیوں کو فلسطینی کویرغمال بنانے اور اسے قتل کرنے سے نہیں روکا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یہودی شرپسندوں کے بہیمانہ تشدد سے فلسطینی شہری شہید Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top