• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 22, 2015

    یمن: صوبہ صعدہ میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ۔


    یمن کے صوبہ صعدہ کے گورنر نے کہا ہے کہ اگر اس صوبے پر سعودی عرب کی قیادت والے عربی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری رہا تو اس صوبے میں انسانی المیہ رونما ہوجائے گا۔
    یمن میں محمد جابر عوض نے بدھ کے روز یمنی نیوز چینل سے بات کرتے ہوے کہا  ہے کہ عربی اتحاد کے لڑاکا طیارے یمن کی اہم اور بنیادی تنصیبات پر بمباری کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔
    محمد جابر عوض نے مزید کہا کہ صوبہ صعدہ پر عربی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کی وجہ سے اس شہر کے پل اور مواصلاتی راستے منہدم ہو چکے ہیں، جس کی بنا پر دوسرے صوبوں کے ساتھ اس صوبے کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔
    یمن کے صوبہ صعدہ کے گورنر نے تمام اسلامی  ممالک اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی مظلوم قوم کا ساتھ دیں اور اس ملک کے خلاف جاری جارحیت اور پابندیوں کو ختم کرانے کے لئے قدم اٹھائیں۔
     یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں اس ملک کے بے گھر افراد کی تعداد میں ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا۔ جولائی میں پناہ گزینوں کی تعداد چودہ لاکھ تھی جبکہ اب یہ تعداد دو ملین تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
    سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں یمن پر ہمہ گیر حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب تک کسی وقفے کے بغیر جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: صوبہ صعدہ میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top