روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف
نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون کے
لیے تیار ہے۔
انھوں نے آج جمعرات کو ماسکو
میں روسی،ترک شراکت داری کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
''ہم ترک حکام کے ساتھ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بہت قریبی تعاون اور کام
کرنے کو تیار ہیں''۔
ترکی نے گذشتہ منگل کے
روز روس کو شام میں روسی فضائیہ کے حملوں کے سلسلے میں مربوط اقدامات کے لیے ایک
مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

0 comments:
Post a Comment