• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 8, 2015

    اسرائیل نے تعلیمی ادارے بند کرکے فلسطینی عوام کے سامنے شکست تسلیم کرلی:حماس



    اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں موجود یہودی کالونیوں میں بنائے گئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو فلسطینی عوام کی فتح اور صہیونی دشمن کی ذلت آمیز شکست قرار دیا ہے۔
    حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کے حملوں کے بعد یہودی کالونیوں میں اسکولوں کو بند کرنا اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل نے تعلیمی ادارے بند کرکے فلسطینی عوام کے سامنے شکست تسلیم کرلی:حماس Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top