اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے بتایا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے تین سو آٹھ ایرانی حجاج کرام کے جنازے ایران منتقل کئے جاچکے ہیں۔
محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے سانحہ منٰی میں شہید ہونے والوں کی شناخت کے عمل کے بارے میں کہا کہ لاپتہ ہونے والے ایرانی حجاج کی تعداد کم ہوکر انتہر ہوگئی ہے اور تمام لاپتہ افراد کی صورتحال کو واضح کرنے کی غرض سے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت حج اور وزارت صحت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے تازہ اجلاس میں جدہ اور مکہ میں کے مردہ خانوں تک ایرانی ٹیم کی رسائی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے اور ایرانی ٹیم کے ارکان وہاں پہنچ گئے ہیں۔
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا کہ مکے اور مدینے کے مردہ خانوں میں موجود مزید پچاسی ایرانی حجاج کرام کی لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
سانحہ منٰی کو دوہفتے گزرنے کے بعد جس میں مختلف ملکوں کے ہزاروں حجاج کرام شہید اور زخمی ہوئے ہیں ، سعودی عرب کے وزیر حج بندر بن محمد حجار نے ایران کے محکمہ حج زیارت کے سربراہ سعید اوحدی کے نام پیغام میں سانحہ منٰی پر عالم اسلام اور خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کو تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی عرب کے وزیر حج نے اس پیغام میں ایران سے اپیل کی ہے وہ تمام ایرانی حجاج کرام کی جنازے منتقل کرنے کے غرض سے ان لوگوں کے نام اور پاسپورٹ کے مندرجہ جات سعودی وزارت حج کو ارسال کریں تاکہ مذکورہ وزارت خانہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ضابطے کی کارروائی مکمل کرسکے۔

0 comments:
Post a Comment