• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 10, 2015

    یمن میں عرب اتحادی فوج کا اہم ساحلی شہر پر قبضہ


    یمن میں عوامی مزاحمت کی حمایت یافتہ عرب اتحادی فوج باب المندب سے چالیس کلومیٹر دور شمال میں واقع ساحلی شہر ذباب کو حوثی باغیوں سے تسلط سے آزاد کروانے کے بعد حتمی کلین اپ آپریشن میں مصروف ہے تاکہ شہر کو حوثی ملیشیا کی باقیات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ باب المندب کے مشرقی علاقے میں واقع العمری فوجی کیمپ پر بھی مزاحمت کاروں کا مکمل قبضہ ہے۔
    ادھر مشترکہ فوج صراوح شہر پر قبضے کے بعد باغی ملیشیا کے جنگجوؤں کی گرفتاری کے لئے کلین اپ آپریشن کر رہی ہے جس کے بعد اس محاذ کی باغیوں سے جلد واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
    تعز شہر میں مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد پر مبنی مشترکہ فوج نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے حوثی اور علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں کی جانب سے در اندازی کو کوشش ناکام بنا دی ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا ہے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں عرب اتحادی فوج کا اہم ساحلی شہر پر قبضہ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top