• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 7, 2015

    داعش کا تباہ کن حملہ،یمنی حکومت عدن ہی میں رہے گی


    یمنی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے اپنے ہیڈکوارٹرز پر تباہ کن حملے کے باوجود عارضی دارالحکومت عدن ہی میں رہے گی۔
    یمنی حکومت نے ان تباہ کن حملوں کے ایک روز بعد بدھ کو اپنے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ''وہ عارضی دارالحکومت عدن سے اس غیر معمولی مرحلے میں اپنا تاریخی اور قومی کردار جاری رکھے گی تاوقتیکہ تمام ملک کو آزاد نہیں کرالیا جاتا ہے''۔
    گذشتہ روز دوخودکش بمباروں نے عدن کے مغربی حصے میں واقع القصر ہوٹل میں یمنی حکومت کے عارضی ہیڈکوارٹرز کو اپنے حملے میں نشانہ بنایا تھا جس سے متعدد وزراء معمولی زخمی ہوئے ہیں۔البتہ وزیراعظم اور نائب صدر خالد بحاح اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔بم دھماکے میں دو سرکاری محافظوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا تباہ کن حملہ،یمنی حکومت عدن ہی میں رہے گی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top